: پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے سب سے بڑے شہر کوئٹہ میں دھماکہ۔ :

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے سب سے بڑے شہر کوئٹہ میں دھماکہ۔
دھماکہ انسپیکٹر جنرل پولیس کے دفتر کے قریب ہوا۔ یہ دفتر گلستان روڈ پر اور کوئٹہ کینٹ کے قریب ہے۔ اس دھماکے میں کم از کم 9 افراد کی ہلاکت کی خبر سامنے آئی ہے جن میں سے 4 پولیس والے تھے۔ اور 12 افراد شدید زخمی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ خود کش تھا۔ اور دھماکے میں 80 کلوگرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ کھڑی گاڑی میں۔
ہلاک ہونے والوں میں سے 4 کی شناخت ہو چکی ہے۔ ان میں سے 3 پولیس والے تھے اور ایک عام شہری۔
حکومت بلوچستان کے ترجمان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گلستان روڈ پر ایک گاڑی کو روکا گیا تو اسی میں دھماکہ ہو گیا۔
انھوں نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعے کے بارے میں مخصوص اطلاع نہیں تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ جس جگہ یہ دھماکہ ہوا ہے یہ حساس علاقہ ہے جہاں سکیورٹی سخت ہوتی ہے۔
کوئٹہ کے سول ہسپتال اور بولان میڈیکل کالج میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ محمد عتیق کے مطابق زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں پر تمام ڈاکٹرز موجود ہیں۔
اس چوک اور اس کے قریب پہلے بھی بم دھماکے ہوتے رہے ہیں۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

blust qta