مورا سمندری طوفان۔

بنگلہ دیش کے جنوب مشرق میں واقع شہروں میں طوفان کے پیش نظر ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ طوفان کے ٹکرانے سے پہلے ہی تقریباً دس لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔ مورا سمندری طوفان سے اب تک بنگلہ دیش میں 24 افراد ہلاک اور 5 لاکھ کے قریب بے گھر ہو چکے ہیں۔

Mora cyclone 2

اس سمندری طوفان کی وجہ سری لنکا میں ہونے والی تیز بارشیں بتائی جا رہی ہیں۔ اور ان بارشوں کی وجہ سے سری لنکا میں انچے درجے کا سیلاب ایا۔ اور اس سے کم اس کم 180 سے زاید افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ سری لنکا میں 14 سال پہلے اس طرح کا سیلاب آیا تھا اس کے بعد یہ اب آیا ہے۔ اس سیلاب سے سری لنکا میں لگ بھگ 5 لاکھافراد متاثر ہو چکے ہیں۔ اور 100 سے زائد لا پتہ ہیں۔
بنگلہ دیش کے ضلع چٹاگانگ کی سرکاری عمارات کو محفوظ مقامات کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ جن میں سکول ، سرکاری دفاتر شامل ہیں۔
محکمہ موسمیات نے خدشہ ظاہر کیا کہ مورا طوفان سے میدانی علاقے جیسے چٹا گانگ، کاکس بازار اور دوسرے ساحلی علاقے چار سے پانچ فٹ تک پانی میں ڈوب سکتے ہیں۔

cyclone

حکومتی ادارے کے ترجمان نے خبر اساں ادارے کوبتا یا کے ہم اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں کہ اس طوفان سے کوئی جانی نقصان نہ ہو۔ دس لاکھ سے زائد لوگوں کو طوفان کے ٹکرانے سے پہلے محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
بی بی سی کے ایک چارلس ہیویلینڈ کے مطابق بنگلہ دیش میں سمندری طوفان تو معمول کی بات ہے۔ لیکن اکثر لوگ جن گھروں میں رہائش پزیر ہیں وو مکانات اتنے مضبوط نہیں کہ اس طوفان کو سہہ سکیں۔
طوفان کے خدشے کے باعث ماہی گیروں کو سمندر میں جانے سے منع کر دیا گیا ہے اور ساحلی علاقوں میں چلنے والی کشتیوں نے بھی اپنے کاروبار کر عارضی طور پر روک دیا ہے۔