: ورلڈ الیوان کو پاکستانی قوم کا سلام۔ تحریر ۔ جلال صابر :

ہم پاکستانی قوم ورلڈ الیوان کرکٹ ٹیم کے بہت شکر گزار ہیں۔ اور دل کی گہرائوں سے ورلڈ الیوان کے ایک ایک کھلاڑی کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ وہ پاکستان میں کرکٹ کھیلنے آئے اور دنیا کو ایک بہترین پیغام دیا کہ پاکستان کے حالات کرکٹ کے لیے بہتر ہیں۔ اس سے پاکستان میں کرکٹ واپس آنے کے امکانات کافی حد تک زیادہ ہو چکے ہیں۔
اتوار اور سوموار کی درمیانی شب ورلڈ الیوان دبئی کے راستے لاہور پہنچی۔جہاں وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ 3 ٹی 20 میچ کی ایک سیریز کھیلنی تھی۔ اور اس سیریز کو آزادی کپ کا نام دیا گیا۔ اس کے نام سے ہی ظاہر ہوتا ہے اب انشااللہ پاکستان میں کرکٹ آزاد ہو جائے گی۔ اور ایک دن کے آرام کے بعد 12 ستمبر کو پاکستان کے شہر لاہور کے قدافی اسٹیڈیم میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ساتھ پہلا ٹی 20 میچ کھیل کر دنیا کو پاکستان کے پر آمن ہونے کا پیغام دیا۔
ورلڈ الیوان ٹیم میں دنیا کے بہترین کھلاڑی موجود تھے۔ جن کا تعلق مختلف ملکوں سے تھا۔ برطانیہ، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز، سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان اور زمبابوے کے کھلاڑی شامل تھے۔ بھارت نے مخالفت کر کے اپنی روایت کایم رکھی۔ اور اپنے کھلاڑیوں کو پاکستان آنے سے روک دیا۔
تین میچوں کی سیریز ویسے تو پاکستان جیت گیا۔ لیکن 22 کروڑ عوام کا دل جیتنے والے وہی ورلڈ الیوان کے کھلاڑی ہی ہیں صرف کھلاڑی ہی نہیں بلکہ وہ سارے آفیسرز جو ورلڈ الیوان ٹیم کے ساتھ پاکستان آئے اور اس سیریز کو ممکن کر دیکھایا۔

Post 61-1

شکریہ ٹیم ورلڈ الیوان ۔
شکریہ ٹیم مینجمینت ورلڈ الیوان۔
شکریہ آئی سی سی۔
شکریہ پی سی بی۔
پاکستانی قوم آپ سب کو سلام پیش کرتی ہے۔
ورلڈ الیوان کے پاکستان انے سے پاکستان کے میدانوں میں پھر سے رونقیں لوٹ آئی ۔ پاکستانی میچ دیکھنے کے لیے گھروں سے باہیر نکل آئے۔ اور رات دیر تک میدان میں رہے اور میدان چھوڑنے کے لیے تیار ہی نہیں تھے۔ ساری قوم آج اتنی خوش ہے کہ سب چیخ چیخ کر یہ کہنا چاہتے ہیں کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے۔ ہمارہ دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں۔
اور آخر میں ہم سب مل کر اس کا شکریہ ادہ کرتے ہیں جس کی وجہ سے یہ سب ممکن ہو پایا ہے، وہ ہے ہماری بہترین پاک فوج۔ جس کی انتھک محنت اور انگنت قربانیوں سے ہمارہ ملک دہشتگردی سے پاک ہو رہا ہے۔ ہمیں بھولنا نہیں چاہیے کہ ہماری پاک فوج ملک کے کونے کونے سےدہشتگردوں کو خالق ء حقیقی سے ملا رہے ہیں۔ اور ان کی حالت دیکھ کر باقی کے سب دہشتگرد خودی ملک سے بھاگ رہے ہیں۔
پاک فوج تجھے سلام۔
پاکستان زندہ باد۔۔۔